Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پی کے 21 باجوڑ: جماعت اسلامی کے اعتراض کے بعد دوبارہ گنتی روک دی گئی

فارم 45 کی گنتی ان کے امیدوار کی موجودگی میں کی جائے، جماعت اسلامی کا اعتراض
شائع 12 فروری 2024 02:43pm

باجوڑ کے حلقہ پی کے 21 پر فارم 45 کی دوبارہ گنتی جماعت اسلامی کے اعتراض کے بعد روک دی گئی۔

ہنما جماعت اسلامی کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا تھا کہ فارم 45 کی گنتی ان کے امیدوار کی موجودگی میں کی جائے۔

اس اعتراض کے بعد ریٹرننگ افسر شاہ نواز خان نے دوبارہ گنتی روک دی ۔

آر او کی جانب سے جماعت اسلامی کے امیدواراور وکیل کوحاضر ہونے کے لیے ایک گھنٹےکی مہلت دی گئی ہے،

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے-21 باجوڑ 3 سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیدوار سردار خان 16 ہزار 844 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان /ریٹرننگ آفیسر کی طرف سے جاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اجمل خان 15 ہزار 713 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

Jamat e Islami

Bajaur

vote counting

Re Counting

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

election 2024 results