Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام نے پی ٹی آئی کو حکمرانی کا مینڈیٹ دے دیا، امریکی تجزیہ کار

لگتا ہے پی ٹی آئی اپوزیشن کی بینچوں پر بیٹھے گی، مائیکل کوگلمین
اپ ڈیٹ 12 فروری 2024 11:02am

معروف امریکی تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے کہا ہے کہ جمعرات کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف کو عوام نے حکومت کرنے کا مینڈیٹ دے دیا ہے۔

مائیکل کوگلمین نے ایکس پوسٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں اگلی حکومت مخلوط ہوگی اور یہ مخلوط حکومت پی ڈی ایم کی مخلوط حکومت سے زیادہ مختلف نہ ہوگی جس میں مسلم لیگ ن اور پی پی پی کو چند چھوٹی جماعتوں سے بھی مدد لینا پڑی تھی۔

امریکی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے ماہرین اور مبصرین کے تمام اندازے غلط ثابت کیے ہیں۔

کوگلمین کے مطابق، ’پی ٹی آئی نے تمام رکاوٹیں بھی عبو کرلیں۔ انتخابی نتائج اس کی غیر معمولی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں تاہم یہ بات بھی طے دکھائی دیتی ہے کہ وہ اپوزیشن کی بینچوں پر بیٹھنا پسند کرے گی۔

مائیکل کوگلمین کے اس مختصر پیغام کو اب تک کم و بیش 80 ہزار افراد پڑھ چکے ہیں۔

مائیکل کوگلمین امریکا میں ولسن سینٹر کے ساؤتھ ایشیا انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ معروف امریکی جریدے ’فارن پالیسی‘ کے تجزیہ کار بھی ہیں اور اس کے لیے ’ساؤتھ ایشیا بریف‘ لکھتے ہیں۔

pti

پاکستان

Michael Kugelman

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

MANDATE TO GOVERN