Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

جن علاقوں میں رزلٹ ڈکلیئر نہیں، وہاں کل آر او دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے، بیرسٹر گوہر

جہاں الیکشن نتائج ڈکلیئر نہیں، وہاں کل آر او دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے، بیرسٹر گوہر
اپ ڈیٹ 10 فروری 2024 10:15pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہرنے کہا کہ عام انتخابات پرامن ہوئے، الیکشن کمیشن فیل ہو گیا، پی ٹی آئی کو 170 نشستوں پر برتری حاصل ہوئی، جمہوری تاریخ کا اہم دن ہے، خیبرپختونخوا میں ہمارے پاس دو تہائی اکثریت آگئی، پی ٹی آئی وفاق اور پنجاب میں بھی حکومت بنائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج جمہوری تاریخ کا بڑا اہم دن ہے، گزشتہ 2 سال سے پی ٹی آئی مشکلات سے گزری ہے، سپریم کورٹ کی ہدایت پر ملک میں 8 فروری کو الیکشن کی تاریخ طے ہوئی، الیکشن کمیشن نے یقین دہانی کرائی لیول پلیئنگ فیلڈ دیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف بوگس کیسز بنائے گئے، تمام مشکلات کے باوجود الیکشن کے لیے جدوجہد جاری رکھی، عوام نے 8 فروری کو پرامن طریقے سے حق رائے دہی استعمال کیا۔

پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی رات 2 بجے تک نتائج کا اعلان کرتا، 2 بجے تک کسی صورت نتیجے کا اعلان نہ ہوسکا تو وجوہات بتائی جائیں، اس بار پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا، رات 12 بجے تک صرف 10 فیصد سے کم نتائج موصول ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق پی ٹی آئی کو 170 نشستوں پر برتری حاصل ہے، 170 میں سے 94 سیٹیں وہ ہیں جو الیکشن کمیشن مان رہا ہے، 3 اسلام آباد، 4 سندھ اور باقی پنجاب کی سیٹیں ہیں، خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کی 45 میں سے39 سیٹیں جیت چکے ہیں، پی ٹی آئی وفاق میں حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی برتری واضح ہے۔

بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بھی ہم بھاری اکثریت سے آگے جارہے ہیں، جس کے پاس 50 سیٹیں بھی نہیں وہ وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہا ہے، پنجاب میں 135 کے قریب پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کامیاب ہیں، پنجاب کو عوامی وزیراعلیٰ ملنے جارہا ہے، ہماری درخواست ہے عوام کے مینڈیٹ، آواز کو قبول کیا جائے، جن علاقوں میں رزلٹ ڈکلیئر نہیں، وہاں کل آر او دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں

آزاد اراکین اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اور دوسرے کتنے

پی ٹی آئی کی ممکنہ اتحادی مجلس وحدت المسلمین این اے 37 سے کامیاب

’لندن منصوبہ ناکام‘، پی ٹی آئی نے عمران خان کی وکٹری اسپیچ جاری کردی

pti

اسلام آباد

Barrister Gohar

Barrister Gohar Khan

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

Pakistan Elections 2024