Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان: امیرحیدر ہوتی نے شکست تسلیم کرتے ہوئے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا

' اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔' ، مخالفین کو مبارکباد
شائع 09 فروری 2024 02:52pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئرنائب صدر امیرحیدر خان ہوتی نے این اے 22مردان میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عاطف خان سے شکست تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

امیرحیدرخان ہوتی نے سماجی رابطوں کی پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں پارٹی کے سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے عاطف خان اور اسی حلقے سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی عبدالسلام خان مبارکباد دی۔

انہوں نے لکھا کہ، ’اب مردان کے عوام کی نمائندگی یہ دونوں اراکین کریں گے اور یہ ہمارے حلقے کے عوام کا حق ہے کہ منتخب نمائندے ان کی خدمت کریں، عوام کا فیصلہ تسلیم کرتے ہیں۔‘

امیر حیدر ہوتی کے مطابق، ’ آبائی ضلع مردان کے تمام حلقوں پر اے این پی کی شکست کی ذمہ داری کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔’

انہوں نے لکھا، ’میرے حلقہ اور مردان کے عوام نے اگر ہم پر اعتماد نہیں کیا تو اور اسی شکست کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں۔‘

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے ادنیٰ رکن کے حیثیت سے باچاخان کے قافلے کا حصہ رہوں گا۔

ANP

Election 2024

انتخابات 2024

GENERAL ELECTION 2024

AMEER HAIDER KHAN HOTI