Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کی 18 نشستوں پر برتری کا دعویٰ

ہم ماضی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے جارہے ہیں، خالد مقبول صدیقی
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 03:43pm

ایم کیوایم کے رہنما خالدمقبول صدیقی کہتے ہیں کہ کراچی کی 18 نشستوں پر ایم کیو ایم لیڈ کر رہی ہے، ایم کیو ایم کراچی میں کامیابی کا نیا ریکارڈ بنانے جارہی ہے۔

جمعرات کی شب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی والوں نے اپنے آپ کو ووٹ دیا ان کا شکریہ، دو یا تین سیٹوں کو چھوڑ کر کراچی میں سب پر ایم کیو ایم کامیاب ہوگی، ہم ماضی کا اپنا ہی ریکارڈ توڑنے جارہے ہیں۔

پی ٹی آئی نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا

ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد والوں نے ہمارے کندھوں پر ذمہ داری ڈال دی ہے، ہم کل کی فکر کر رہے ہیں کہ مسائل زدہ شہر کو ٹھیک کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں سے ایم کیو ایم کو ووٹ نہیں ملتا تھا وہاں بھی پتنگ کو ووٹ ملا، لوگوں نے مینڈیٹ دے کر چراغ بجھنے نہیں دیا۔

Khalid Maqbool Siddiqui

MQM Pakistan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

SYED MUSTAFA KAMAL

election 2024 results

Karachi Election Results