Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بڑی اسکرین پر نتائج دیکھنے آنے والے نواز شریف واپس چلے گئے

چیف آرگنائزر نون لیگ مریم نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ تھیں
اپ ڈیٹ 09 فروری 2024 12:24am

انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف ماڈل ٹاؤن لاہور کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچے تھے، تاہم، نامعلوم وجوہات کی بنا پر واپس روانہ ہوگئے۔

ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پارٹی کا مرکزی الیکشن سیل بھی بنایا گیا ہے، جہاں نتائج دیکھنے کیلئے بڑی سکرین نصب کی گئی ہے۔

نواز شریف جب ماڈل ٹاؤن آئے تو چیف آرگنائزر نون لیگ مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

تاہم پونے بارہ بجے نواز شریف اور مریم نواز ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکریٹریٹ سے واپس روانہ ہوئے۔

ان کے ساتھ ہی جنید صفدر، پرویز رشید اور اعظم نذیر تارڑ بھی ماڈل ٹاؤن آفس سے روانہ ہو گئے۔

Nawaz Sharif

Model Town

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024