Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پولنگ کے روز موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کا جواز نہیں، سینیٹر تاج حیدر

بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے لیےکارکن تیر پر مہر لگائیں، رہنما پیپلز پارٹی
شائع 08 فروری 2024 12:36pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے انچارج الیکشن سیل سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ پولنگ کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کا کوئی جواز نہیں۔

اپنے ایک بیان میں تاج حیدر نے کہا کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ کی بندش سے کارکن مایوس نہ ہوں، کارکن اپنے اپنے پولنگ سٹیشنز پر پہنچیں اور ووٹ کاسٹ کریں،بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کے لیےکارکن تیر پر مہر لگائیں۔

پی پی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پولنگ کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس کی بندش کا کوئی جواز نہیں ہے، امن و امان کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔

karachi

PPP

Senator Taj Haider

Polling

Pakistan People's Party (PPP)

Mobile Phone Service

taj haider

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Internet Ban