Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عون چوہدری کا الیکشن کمیشن سے پولنگ عملے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ

رہنما آئی پی پی عون چوہدری نے پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی كی نشاندہی کردی
شائع 08 فروری 2024 12:02pm

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے رہنما عون چوہدری نے الیکشن کمیشن سے پولنگ عملے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ كر دیا۔

لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 میں عون چوہدری اور عمر سہیل ضیا بٹ نے جونئیر ماڈل ہائی اسكول ماڈل ٹاون پولنگ اسٹیشن كا دورہ کیا۔

اس دوران مسلم لیگ ن اور آئی پی پی کے مشترکہ عون چوہدری نے پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی كی نشاندہی كردی اور کہا کہ انتظامیہ نے پولنگ اسٹیشن كے اندر پی ٹی آئی کا کیمپ لگوا دیا۔

ووٹرز نے شكوہ کیا کہ پولنگ عملہ آئی پی پی اور ن لیگ كے ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے ووٹرز کو خوار كررہا ہے، لسٹوں میں نام نہ ہونے کا بہانہ بنایا جا رہا ہے۔

عون چوہدری نے الیکشن کمیشن سے پولنگ عملے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ كرتے ہوئے کہا کہ فسطائیت کی سوچ رکھنے والے لوگ بطور پولنگ عملہ تعینات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ ووٹ نہ ڈالیں لیکن ہم ڈٹ کر اس دھاندلی اور پیٹرول پمپ والوں کا مقابلہ کریں گے۔

یاد رہے کہ این اے 128 میں عون چوہدری کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار بیرسٹر سلمان اکرم راجا سے ہے۔

pti

ECP

اسلام آباد

Polling Station

Election Commission of Pakistan (ECP)

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024