Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعید غنی کی موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے فیصلے پر تنقید

الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بحال کیا جائے، رہنما پیپلز پارٹی
شائع 08 فروری 2024 11:11am

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے کے فیصلے پر تنقید کردی۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کے روز موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنا کہاں کی دانشمندی ہے، اس عمل سے الیکشن پر بہت سارے سوالات اٹھیں گے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں موبائل فون سروس اور انٹرنیٹ بحال کیا جائے، دہشت گردی کے بہانے بنائے جا رہے ہیں، امن و امان کی ذمہ داری حکومت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کے اتنے بڑے عمل کو متنازع بنانا کسی طور پر مناسب نہیں۔

karachi

PPP

Saeed Ghani

Pakistan People's Party (PPP)

Mobile Phone Service

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Internet Ban