Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں جے یوآئی کے دفتر کے باہر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق

دھماکے میں 8 افراد زخمی ہوئے ،4 کی حالت تشویشناک
اپ ڈیٹ 07 فروری 2024 08:20pm

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علمائے اسلام کے انتخابی دفترکےباہردھماکے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق 8 افراد زخمی ہیں جن میں سے 4 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

یہ علاقہ کوئٹہ سے 170 کلو میٹر دور ہے، جے یو آئی کے مولانا سمیع الحق یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکےکے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد دفترمیں موجودتھی۔

اب سے کچھ دیر ضلع پشین میں بھی سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس میں 17 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 30 سے زائد زخمی ہیں۔

رہنما جے یوآئی مولانا عبدالواسع نے قلعہ سیف اللّٰہ میں دھماکے کے بعد کارکنوں اور امیدواروں کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بھر میں کارکنان اورامیدوار دفاتر خالی کریں اور مناسب جگہوں پر اپنی سرگرمی جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی کے کارکنان ایک جگہ جم غفیرنہ بنائیں اور دفاتر کے باہرپارٹی رضاکار سیکیورٹی سنبھالیں۔

مریضوں کی بذریعہ پیلی کاپٹر منتقلی

نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر قلعہ سیف اللہ دھماکے کے پانچ زخمیوں کو لیکر حکومت بلوچستان کا پیلی کاپٹر کوئٹہ پہنچا۔

حکام وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے مطابق 5 شدید زخمی افراد کو علاج کے لئے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔

quetta

JUI

Blast

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024