Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند ہو گا یا نہیں؟ پی ٹی اے نے بتادیا

الیکشن کمیشن نے سگنل نہ آنے کی صورت میں اپنا پلان بتا دیا
اپ ڈیٹ 07 فروری 2024 04:08pm
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے موقع پرانٹرنیٹ بند نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن(پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا ہر انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

پی ٹی اے نےواضح کیا ہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی۔

اس حوالے سے جاری وضاحت میں کہا گیا ہے کہ ، ’انتخابات کے دن صارفین کو انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہو گی۔‘

واضح رہے کہ نگراں وزیر داخلہ گوہر اعجازعام انتخابات کے دوران انٹرنیٹ میں خلل پڑنے اور بند ہونے کے امکان کو تسلیم کیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر بندش کی خبریں وائرل ہیں۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں کے ساتھ مل کر پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہت ہے کہ وہ انتخابات کے دوران ملک بھرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل کمیونیکیشن پلیٹ فارم تک رسائی یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنا پلان بتادیا

الیکشن کمیشن کے ڈی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی خضرعزیز کا کہنا ہے کہ انتخابی نتائج کیلئے پرائیویٹ نیٹ ورک استعمال کیاجارہا ہے. اس مرتبہ آرٹی ایس استعمال نہیں ہورہا، قوم کو اطمینان دلاتے ہیں کہ الیکشن مینجمنٹ سسٹم ایک اسپیشل سافٹ ویئر ہےجو 859 ریٹرننگ افسران کے دفتر میں دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریٹرننگ افسران کے دفترمیں 4 ڈیٹا انٹری آپریٹر، 4 لیپ ٹاپ اورآئی ٹی ایکیوپمنٹ دیے ہیں۔

ڈی جی آئی ٹی نے بتایا کہ یہ سافڑ ویئر پریزائیڈنگ افسران کے موبائل میں بھی انسٹال کیا گیا ہے، وہ اپنے موبائل پر فارم 45 کی تصویر لے کر ریٹرننگ افسر کو بھیجیں گے۔ سگنل نہ ہونے کی صورت میں سگنل آئیں گے تو فارم 45 خودبخود آراو کے پاس پہنچ جائے گا، پریزائیڈنگ افسر سیکشن 95 کے تحت آر او کے پاس جاکر موبائل پر فارم 45 ردکھا سکتا ہے، فارم 45 پریزائیڈنگ افسر کے موبائل میں خود کارطور پر لاک ہوجائے گا، آراو فارم 47 بناتے وقت تسلی کرلے گا کہ پریزائیڈنگ افسر کے فارم موبائل میں لاک ہے۔

خضر عزیز نے مزید بتایا کہ ریٹرننگ افسران کے آفس میں قومی اور صوبائی اسمبلی کیلئے لگے کمپیوٹر 3 موڈ میں کام کررہے ہوں گے، جن میں آن لائن ڈیٹا انٹری ہورہی ہوگی،ڈیٹا نیٹ ورک کنیکٹوٹی ڈاؤن ہوئی تو سافٹ ویئر آف موڈ میں کام کرتا رہے گا، آن لائن اور آف لائن کے علاوہ تیسرا ٹول بھی رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کوئی انٹرنیٹ یا پبلک نیٹ استعمال نہیں کررہے، نتائج کیلئے پرائیویٹ نیٹ ورک استعمال کررہے ہیں،الیکشن کمیشن کا اپنا ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر ہے جسے فائبرآپٹک سے کنیکٹ کیا گیا ہے اور جہاں فائبر آپٹک نہیں وہاں سیٹلائٹ ہے۔

PTA

Pakistan Telecommunication Authority

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024