Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد : مدر سے کے واش روم سے 10 سالہ بچے کی لاش برآمد

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی
شائع 06 فروری 2024 10:48pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مدرسے سے قتل کیے گئے 10 سالہ بچے کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

بچے کے قتل کا لرزہ خیز واقعہ اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق جی سکس تھری میں واقعہ مدرسے کے واش روم سے 10 سالہ عبداللہ کی لاش ملی۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ بچے کو گلے پر تیز دھار آلے کے ضرب لگا کر قتل کیا گیا۔

پولی کلینک اسپتال میں پوسٹمارٹم کے بعد بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی۔

اسلام آباد

Murder

children

islamabad police