Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بلاول بھٹو کی انتخابی اہلیت الیکشن سے 2 دن قبل سپریم کورٹ میں چیلنج

بلاول بھٹو کو تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے روکا جائے، استدعا
شائع 06 فروری 2024 03:52pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی اہلیت الیکشن سے 2 دن قبل سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

شاہ محمد زمان نامی شہری نے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔

اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں جس کا انتخابی نشان تلوار ہے، بلاول بھٹو انتخابات میں تیر کے نشان پر حصہ لے رہے ہیں، ایکٹ کے تحت کوئی شخص بیک وقت 2 جماعتوں کا ممبرنہیں رہ سکتا، سندھ ہائیکورٹ نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا۔

اپیل میں سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی۔

اپیل میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ بلاول بھٹو کو تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔

Bilawal Bhutto

Supreme Court

اسلام آباد

PPP

Bilawal Bhutto Zardari

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024