Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کے باعث مختلف 13 پروازیں منسوخ

18 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں
شائع 06 فروری 2024 12:03pm

ملک میں موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کے باعث آج کی مختلف 13 پروازیں منسوخ کردی گئیں، جس میں کراچی تا اسلام آباد، کراچی تا لاہور، دوحہ سے ملتان، کابل سے اسلام آباد سمیت دیگر پروازیں شامل ہیں جبکہ 18 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 300، پی کے 301 اور پی اے 207، 708، کراچی لاہور کی 3 پروازیں پی کے 302، 303 اور پی اے 402 منسوخ کردی گئی ہیں۔

دوحہ ملتان کی غیر ملکی ایئرلائن کی پروازیں کیو آر 616، 617، کابل اسلام آباد کے درمیان افغانستان کی ایئرلائن کی پروازیں کیو آر 927، 928 اور نجف کراچی کے درمیان 2 پروازیں آئی ایف 333، 334 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

پی آئی اے کی کراچی دبئی کی پرواز کی روانگی میں 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پی کے 213 رات 1:40 بجے کے بجائے صبح 7:40 پر کراچی سے دبئی روانہ ہوئی۔

پشاور سے جدہ پی کے 735 کی روانگی میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہے۔

پشاور ابوظہبی پی کے 217 چار گھنٹے تاخیر سے سہہ پہر 3:10 بجے جائے گی جبکہ پشاور دبئی کی پرواز پی کے 283 دو گھنٹے کی تاخیر کے بعد صبح 9:50 بجے روانہ ہوئی۔

نجی ایئر کی اسلام آباد جدہ کی پرواز پی اے 270 ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہے جبکہ اسلام دبئی کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 233 صبح 10:00 بجے ری شیڈول کی گئی ہے۔

شارجہ اسلام آباد پی کے 181صبح کی بجائے دوپہر 1:40 بجے ری شیڈول کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں

امریکا میں خراب موسم کے باعث 1600 سے زائد پروازیں منسوخ، 1200 میں تاخیر

دھند کے باعث ملک بھر میں 20 سے زائد پروازیں منسوخ

فرانس میں پی آئی اے کا آفس بند کردیا گیا

لاہور دبئی پی کے 203 روانگی میں 2 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔

UAE

karachi

اسلام آباد

PIA

lahore

PIA Flight

PIA FLIGHTS

flight delay

Flights Cancel