Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اعصام الحق کا پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ

10 فروری کو ہونے والے ٹینس فیڈریشن کے انتخابات میں اعصام الحق صدر کے امیدوار ہوں گے
شائع 06 فروری 2024 10:59am

ٹینس اسٹار اعصام الحق نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا، 10 فروری کو ہونے والے ٹینس فیڈریشن کے انتخابات میں اعصام الحق صدر کے امیدوار ہوں گے۔

پاکستان ٹینس فیڈریشن کی نٸی باڈی منتخب کرنے کے لیے 10 فروری کو ہونے والے الیکشن میں طویل عرصے تک ملک کا نام روشن کرنیوالے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی صدر کے عہدے پرحصہ لیں گے۔

آرمی سپورٹس ڈاٸریکٹوریٹ کے میجر سلمان سیکرٹری کے امیدوار ہوں گے، جس پر آرمی، ایئرفورس، نیوی، پی او ایف واہ سمیت دیگر اداروں اور صوبوں نے اعصام الحق کی سپورٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

اعصام الحق کا کہنا ہے ٹینس کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، ٹینس فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کے بعد ترجیحات کا اعلان کروں گا۔

lahore

tennis star

pakistan tennis federation

aisam ul haq

TENNIS COURT

ptf election