Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور ٹریفک پولیس نے عام انتخابات کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیا

کانسٹیبل سے لے کر سی ٹی او تک تمام افسران شہریوں کی مدد و رہنمائی کیلئے موجود ہوں گے
شائع 06 فروری 2024 10:16am

لاہور ٹریفک پولیس نے ملک بھر میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا۔

کانسٹیبل سے لے کر سی ٹی او تک تمام افسران شہریوں کی مدد و رہنمائی کے لیے موجود ہوں گے۔

سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق اے کیٹگری کی 320 اور بی کیٹگری کی 1248 پولنگ بلڈنگز پر ڈیوٹی لگا دی گئی، ایس پی سہیل فاضل، ایس پی شہزاد خان اور ایس پی ملک اکرام مکمل سپرویژن کریں گے۔

عمارہ اطہر نے بتایا کہ 12 ڈی ایس پیز،500 سینئر وارڈنز اور 03 ہزار سے زائد وارڈنز فرائض سرانجام دیں گے، 136 لیڈی وارڈنز بھی پولنگ ڈے پر ضلعی پولیس کے ساتھ ملکر فرائض سرانجام دیں گیں۔

سی ٹی او لاہور نے مزید بتایا کہ 20 فوک لفٹرز اور 04 بریک ڈاؤن بھی 03 شفٹوں میں تعینات ہوں گے، ضلعی پولیس اور دیگر لاء انفورسمنٹ ایجینسز سے مکمل تعاون رکھا جائے گا، مشکوک افراد اور لاوارث اشیاء پر خصوصی نظر رکھی جائے گی۔

lahore

Punjab police

Traffic Police

Traffic Plan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024