Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کی دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع

تمام اضلاع کے حکام اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب
شائع 05 فروری 2024 06:32pm

آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات کو پُرامن بنانے الیکشن والے دن سیکیورٹی کیلئے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پاک فوج کی دستوں کی تعیناتی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پاک فوج کے دستے پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق لاہور، قصور اور شیخوپورہ میں دستوں کو تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ منڈی بہاؤالدین اور چکوال میں کل تک فوج کی نفری پہنچ جائے گی۔

اسی طرح جہلم، سرگودھا اور دیگر اضلاع میں کل فوج کی نفری پہنچ جائے گی۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع کے حکام اس سلسلے میں پاک فوج سے رابطے میں ہیں، امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، الیکشن کے انتظامات کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

punjab

Army deployment

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024