Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ’جے یو آئی کے ہزاروں ووٹرز پتنگ پر مہر لگائیں گے‘

جے یو آئی کے 3 امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار
شائع 05 فروری 2024 03:42pm

ایم کیو ایم پاکستان کے سنئیر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کراچی کی تین نشستوں پر جے یو آئی کے امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہو گئے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہم خیال جماعتوں سے قربتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے، مولانا فضل الرحمان کے تعاون کا سلسلہ این اے244، پی ایس 116 اور پی ایس 117 تک پہنچ گیا ہے۔

فاروق ستار نے کہا کہ سمیع سواتی پی ایس 116 سے محمد راحیل کے حق میں دستبردار ہورہے ہیں، قاری یونس قاسمی این اے 244 سے میرے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں، جبکہ مصطفیٰ برکی پی ایس 116 سے ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہو رہے ہیں۔

کراچی کی بارش پر ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سیاست کررہی ہیں، شرمیلا فاروقی

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد ایک مضبوط حکومت قائم کریں گے، اتحادیوں کے ساتھ وفاق اور سندھ میں مستحکم حکومت قائم ہوگی۔

فاروق ستار نے کہا کہ یہ سیٹ ایڈجسیٹمنٹ کے لئے نہیں، قومی اتفاق رائے کے لئے کیا جارہا ہے، یہ بڑی بات ہے جے یو آئی کے ہزاروں ووٹرز پتنگ پر مہر لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی ترقی میں ہر زبان بولنے والے سیاسی جماعتیں ہاتھ بڑھا رہی ہیں۔

JUIF

MQM Pakistan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

PS 116

PS 117

NA 244