Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام انتخابات کیلئے پشاور ٹریفک پولیس نے بھی پلان تیار کرلیا

ٹریفک کی روانگی برقرار رکھنے کے لیے بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ
شائع 05 فروری 2024 10:02am
فوٹو۔۔۔۔۔۔ وائٹ اسٹار
فوٹو۔۔۔۔۔۔ وائٹ اسٹار

پشاور میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ٹریفک پولیس نے بھی پلان تیار کرلیا۔

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ٹریفک کی روانگی برقرار رکھنے کے لیے بھاری نفری تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ مختلف سیکٹرز میں 3 ایس پی اور 11 ڈی ایس پیز تعینات ہوں گے جبکہ ایک ہزار سے زائد ٹریفک آفسر اور واڈنز بھی تعینات ہوں گے۔

ٹریفک حکام کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانگی بحال کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں، شہریوں کو سفری سہولت فراہم کرنے اور کسی بھی قسم کی ٹریفک جام سے بچنے کے لئے سڑکوں پر ٹریفک پولیس کی بھاری نفری تعینات ہو گی۔

peshawar

Traffic Police

Traffic Jam

Traffic Plan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

peshawar traffic police