Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

بیڈمنٹن کھلاڑی منال طارق خان نے ہراسانی اور بدعنوانی کی وجہ سے ریٹائرمنٹ لے لی

انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی کھیل کی گورننگ باڈی میں مسائل کو بے نقاب کریں گی۔
شائع 04 فروری 2024 09:35pm

سابق نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن منال طارق خان نے موجودہ ٹورنامنٹ کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

تین بار نیشل انڈر 16 اور دو بار انڈر 19 کا ٹائٹل جیتنے والی منال خان نے انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ ’مایوس، ٹوٹی ہوئی اور ناراض‘ ہیں۔

انہوں نے حمایت کے لیے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی، لیکن کہا کہ انہوں نے ان مسائل کی وجہ سے کھیل چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے جن کا وہ سامنا کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ’اگر میں کچھ غلط دیکھتی ہوں تو میں اس کے بارے میں اپنی حیثیت سے بات کروں گی۔ پاکستان میں، ایک کھلاڑی کی زندگی کسی بھی طرح سے آسان نہیں ہے اپنے خواب کو پورا کرنا پاکستان میں مشکل ہے، پاکستانی کھیلوں میں ہراسانی ہے، سیاست ہے اور جانبداری ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں نے جو فیصلہ کیا ہے وہ بہت مشکل ہے۔ اگلا بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میرا آخری ٹورنامنٹ ہوگا‘۔

منال خان نے مزید کہا کہ کھلاڑی اپنی کھیل کی زندگی کے لیے سب کچھ قربان کر دیتے ہیں لیکن لوگ ذاتی مسائل خوابوں کی راہ میں حائل ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ منفیت ہے، ہر ایک کو ہر ایک کے ساتھ مسئلہ ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے صرف ایک ہی شخص کو تکلیف ہوتی ہے جو ایک کھلاڑی ہے۔

تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھیل کی گورننگ باڈی میں مسائل کے بارے میں بات کرنا ضروری ہے اور وہ چند دنوں میں یہ کر لیں گی۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی کھیل میں اتنا سرمایہ لگاتے ہیں تو آپ کو طبی اور دیگر سہولیات بھی نہیں دی جاتیں، سب جانتے ہیں کہ وہ پیسہ کہاں جاتا ہے۔

منال خان نے 2023 کے قومی کھیلوں میں فوج کی نمائندگی کرتے ہوئے تین تمغے جیتے تھے۔ وہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔

corruption

Minal Tariq Khan

Badminton Champion