Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارش کے بعد ثابت ہوگیا شہر میں کراچی دشمن حکومت ہے، خالد مقبول صدیقی

ہم نے صرف 300 ارب میں شہر کی شکل بدل دی تھی، مصطفیٰ کمال
شائع 04 فروری 2024 04:16pm

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک گھنٹے کی بارش کے بعد تباہی ہی تباہی تھی، کل ثابت ہوگیا شہر میں کراچی دشمن حکومت موجود ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی مدد کو پکارتا رہا، اربوں کھربوں کی اشتہاری مہم چلانے والے کل کہاں تھے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ الیکشن کی نگرانی کرنے والی نگراں حکومت صرف پیپلز پارٹی کی نگرانی کر رہی ہے، ہمارے تمام امیدوار سڑکوں پر عوام کے درمیان تھے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بارش سے 15سال کی کارکردگی عیاں ہوگئی، جنہوں نے پورے شہر میں لکھا حل صرف ہم، کل کی بارش میں وہ حل ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ کل لوگوں نے 15 منٹ کا سفر گھنٹوں میں طے کیا، ایم کیو ایم کے لوگ سڑکوں پر تو نظر آتے تھے، ایم کیو ایم کے لوگ گاڑیوں کو دھکا دیتے نظر تو آتے تھے، 15 سال کا دور اختتام پذیر ہونے والا ہے۔

کراچی میں اتوار کو پھر بادل برس پڑے، مزید بارش کی پیش گوئی

علاوہ ازیں مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمارے دورِ نظامت میں یہ گماں تھا، مشرف صاحب پیسے دیتے تھے تو کام ہوا، صرف 300 ارب میں شہر کی شکل بدل دی۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی شہر میں کوئی کام کرتی تو عوام ہم کو ویلکم کے بجائے رد کر دیتی۔

Khalid Maqbool Siddiqui

MQM Pakistan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

SYED MUSTAFA KAMAL

Election Feb 4 2024