Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو کے مناظرے کا چینلج کراچی کی بارش میں بہہ گیا، شہباز شریف

پی ٹی آئی دور میں کرپشن بڑھی، پی کے ایل آئی تباہ، ہیپاٹائیٹس مراکز بند کیے گئے، پریس کانفرنس
اپ ڈیٹ 04 فروری 2024 06:39pm
شہباز شریف لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ اسکرین گریب
شہباز شریف لاہور میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ اسکرین گریب

سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کے مناظرے کا چینلج کل کراچی کی بارش میں بہہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو واضح مینڈیٹ ملا تو بھی مل کر چلیں گے، ادارے بھی مشاورت میں شامل ہیں۔

شہباز شریف نے اتوار کو لاہور میں طویل اور دھواں دار پریس کانفرنس کی جس کے آخری میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ’اگر ایک کلیئر مینڈیٹ عوام دیتے ہیں 8 فروری کو جو کہ مجھ لگ رہا ہے ان جلسوں کے بعد تو یہ اللہ تعالی کی ایک بہت بڑی نعمت ہوگی۔ اگر کلیئر مینڈیٹ نہیں آتا تو بیٹھ کر سوچیں گے۔‘

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو ہمالیہ جیسے چیلنجز درپیش ہیں، کوئی ایک جماعت ان سے نہیں نمٹ سکتی، مسلم لیگ(ن) کو واضح مینڈیٹ ملا تو بھی مشاورت سے چلین گے، ادارے بھی مشاورت میں شامل ہیں۔

تاہم پریس کانفرنس میں انہوں نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پر تنقید بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پیسوں سے ووٹ خریدنا ووٹ کی بدترین توہین ہے، عمران خان کے دور میں پاکستان میں کرپشن بڑھی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے دور میں 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی اور کرپشن کو ضرب لگی۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج کچھ سنجیدہ معاملات پر بات کرناچاہتا ہوں، الیکشن میں عوام بیلٹ باکس کے ذریعے ووٹ سے فیصلہ کریں گے، انتخابی مہم آخری لمحات میں ہے، عوام کے فیصلے کاتعلق پاکستان کے مستقبل سے ہوگا، کروڑوں بچے اور بچیاں الیکشن میں ووٹ ڈالیں گے، نوجوانوں کے مستقبل کافیصلہ آئندہ انتخابات سےہے۔

شہباز شریف نے کہاکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل رپورٹ کاتعلق بھی مستقبل اورالیکشن سےہے، مسلم لیگ ن نے ہردور میں عوام کی خدمت کی، نوازشریف نے 1997 میں پہلی موٹروے بنائی، نوازشریف نے1997میں26ارب روپے میں موٹروےبنائی، موٹروےبنانے کی وجہ سے نوازشریف پرکرپشن کےالزامات لگے، کوئی بھی نوازشریف پرکرپشن کےالزامات ثابت نہیں کرسکا۔

شہباز شریف نے کہاکہ 2013میں پاکستان کاکرپشن انڈیکس 139 پرپہنچ چکاتھا، 2013 میں نوازشریف نےووٹ کےذریعےحکومت حاصل کی، 2013 سے 2018 تک پاکستان میں سب سےبڑی سرمایہ کاری ہوئی، نوازشریف دورمیں پاکستان میں بجلی کےمنصوبے لگے، سی پیک کوریڈوربنے،پہلی اورنج لائن ٹرین کا آغازہوا، نوازشریف دورمیں کوئلےکی بنیادپربجلی کےمنصوبےلگے، گیس کی بنیادپربجلی کےمزیدمنصوبےبھی لگائےگئے، پاکستان کے اپنےاربوں ڈالرکےوسائل خرچ کیےگئے۔

انہوں نے کہاکہ سرمایہ کاری کےدوران کرپشن بڑھنےکاعام تاثرہوتاہے، پچھلی حکومت کاکرپشن انڈیکس 22پوائنٹس کم ہوکر117پرآیا، جب کہ نوازشریف دورمیں کرپشن کوشدید ضرب لگی۔

پچھلی حکومت بدترین دھاندلی اورجادومنترکےذریعے قائم ہوئی

شہباز شریف نے کہا کہ پچھلی حکومت بدترین دھاندلی اورجادومنترکےذریعے قائم ہوئی، دھاندلی زدہ حکومت نےہم پربدترین کرپشن کےالزامات لگائے،دنیاکےکسی معاشرےمیں کرپشن مکمل طورپرختم نہیں ہوئی، ناروےاورڈنمارک میں بھی کرپشن مکمل طورپرختم نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ ایک لیڈرکہتاتھاجہاں کرپشن ہووہاں کاحکمران ذمہ دارہوتاہے،جہازوں میں لاکرلوگوں کوحکومت میں شامل کیاگیا، بانی پی ٹی آئی کہتے تھےجہاں کرپشن بڑھتی ہےوہاں چور،ڈاکو ہوتے ہیں،4 سال میں پی ٹی آئی کےدورمیں کرپشن میں اضافہ ہوا، بانی پی ٹی آئی نےایک کروڑنوکریاں دینے کادعویٰ کیا،50لاکھ گھرکادعویٰ کرنےوالوں نےایک اینٹ بھی نہ لگائی، نوکریوں کےبجائےبیروزگاری میں اضافہ کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہاکہ پی ٹی آئی دورمیں چینی کی مدمیں اربوں روپےجیب میں ڈالےگئے، ایک رات اچانک کمیشن بنانےکااعلان کیا گیا، آج تک اس کی کمیشن کی رپورٹ سامنے نہیں آئی، گندم ایکسپورٹ کرکےپھرامپورٹ کی گئی۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی دور میں اسپتالوں میں ملنےوالی ادویات بندکردی گئیں، پی ٹی آئی دورمیں پی کےایل آئی کوبربادکردیا گیا، پورےپنجاب میں ہیپاٹائٹس کےمراکزبند کردیے گئے، عام انتخابات پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے لاہور میں ووٹ خریدنے کی کوششوں سے متعلق خبروں کے حوالے سے شہباز شریف نے کہاکہ پیسوں سے ووٹ خریدنا ووٹ کی بدترین توہین ہے، معاشرےمیں ایک زہرگھول دیا گیا ہے، اگلاالیکشن پاکستان کی قسمت کافیصلہ کرے گا۔

عمران خان کے کیسز کے حوالے سے سوال کے جواب میں شہباز شریف نے کہاکہ نوازشریف دورمیں کوئی ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا، ہم نےاسی روایت کوآگےلےکرچلناہے، جھوٹےمقدمات بنانےکی روایت ختم ہونی چاہئے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ خانہ کعبہ کےماڈل کی گھڑی کوبیچاگیا، اسلام آبادکےدکاندارکی رسیدیں جھوٹی،فراڈثابت ہوئیں، دبئی کےدکاندارنے2ملین ڈالرمیں وہ گھڑی خریدی۔

PMLN

Shehbaz Sharif

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 4 2024