Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لڑکی کے والد کی فائرنگ سے اغواء کار ہلاک

ہلاک ملزم کے ساتھی فرار ہوگئے، مقدمہ درج کرلیا، پولیس
شائع 03 فروری 2024 09:47pm
فوٹو ۔۔ فائل
فوٹو ۔۔ فائل

پنجاب کے شہر لیاقت پور میں لڑکی کے والد کی فائرنگ سے مبینہ اغوا کار ہلاک ہوگیا۔

لیاقت پور کے نواہی موضع سید پور میں لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔

لڑکی کے والد نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بیٹی کے اغوا کی واردات ناکام بنادی۔

پولیس کے مطابق محمد سجاد سکھی اور محمد اسماعیل نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کی۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ لڑکی کے والد غلام نبی کی فائرنگ سے محمد اسماعیل موقع پر ہلاک ہو گیا، جبکہ محمد سجاد اور اس کے 4 ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

punjab

kidnap

Punjab police

Crime