صوابی میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ ملی، پولیس نے جلسہ گاہ سے کرسیاں ہٹادیں
خیبرپختونخوا کے شہر صوابی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو جلسے کی اجازت نہ ملی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صوابی میں پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ مل سکی جبکہ پولیس نے جلسہ گاہ سے کرسیاں ہٹادیں۔
ایس ایچ او لیاقت شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیکورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں ہے، پی ٹی آئی ڈپٹی کمشنر سے اجازت لے پھر جلسہ کرے۔
لیاقت شاہ نے مزید کہا کہ دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی جلسے کی اجازت نہیں ہے، دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی بھی کارنرز میٹنگ کریں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے تحصیل میئر عطاء اللہ نے کہا کہ ہم نے دس بارہ دن پہلے ڈپٹی کمشنر کے پاس این او سی کے لیے درخواست جمع کرائی تھی، آج ہمارا جلسہ ہورہا ہے ہمارے لوگ اکھٹے ہورہے ہیں، چاہے جو بھی حالات ہو یہاں پر جلسہ ہوکر رہے گا، یہ لوگ جلسے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
عطاء اللہ نے مزید کہا کہ کارکن نکلیں نہ آپ کا راستہ کوئی روکے گا اور نہ روک سکے گا، یہ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او اور ضلعی انتظامیہ کے ہتھکنڈے ہیں، دوسری سیاسی جماعتوں کو اجازت ہے وہ ان کے لاڈلے ہیں۔
Comments are closed on this story.