Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کیخلاف بینر آویزاں کردیے گئے

نیب زدہ اور کرپٹ تیمور جھگڑا نامنظور کے نعرے بینرز پر درج
شائع 02 فروری 2024 10:52am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماء تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف بینر آویزاں کردیے گئے، نیب زدہ اور کرپٹ تیمور جھگڑا نا منظور کے نعرے بینرز پر درج ہیں۔

سابق وزیر صحت خیبرپختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کے خلاف بینر آویزاں کردیے گئے، ان کے خلاف حلقہ پی کے 79 میں بینرز لگائے گئے جبکہ بینرز پر نیب زدہ اور کرپٹ تیمور جھگڑا نہ منظور کے نعرے درج ہیں۔

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ ہمارے اپنے پوسٹر ہٹائے جارہے ہیں، ایسے پوسٹرز سے پریشان نہیں، ایسے پوسٹرز کو اپنی تشہیر سجھتا ہوں۔

سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ میں کوئی کرپشن نہیں کی، نیب میں اس لیے پیش ہوا کہ میرے پاس کچھ چھپانے کا نہیں، مشکل وقت میں بانی چئیرمین عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

یاد رہے کہ تیمور سلیم جھگڑا صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 79 پر پی ٹی آئی کے نامزد آزاد امیدوار ہیں۔

pti

خیبر پختونخوا

KPK

peshawar

Taimur Saleem Jhagra

Banners

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024