Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلز پارٹی نے سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا

بہرہ مند تنگی نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کی تھی
شائع 01 فروری 2024 11:01pm

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹ میں انتخابات ملتوی کروانے کی قرارداد پر خاموشی اختیار کرنے پر سینیٹر بہرہ مند تنگی کو پارٹی سے نکال دیا۔

پیپلزپارٹی کے سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کو پارٹی سے نکال دیا گیا، بہرہ مند خان تنگی نے سینیٹ اجلاس میں پارٹی بیانیے کی خلاف ورزی کی تھی۔

پیپلز پارٹی چارسدہ کے صدر نعیم خان عمرزئی نے پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر بہرہ مند خان تنگی کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کیا تھا لیکن سنیٹیر بہرہ مند خان تنگی شو کاز نوٹس کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے تھے۔

نعیم خان عمر زئی کا کہنا تھا کہ بہر ہ مند خان تنگی نے عام انتخابات ملتوی کروانے کی قرار داد پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس میں پارٹی بیانیے کی خلاف ورزی کی۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی صورت عام انتخابات ملتوی کرنے کے حق میں نہیں ہے، بہرہ مند تنگی پر پارٹی کے بڑے احسانات ہیں لیکن انہوں نے پارٹی کارکنان کے علاوہ من پسند افراد کو نوکریاں اور فنڈز دیے۔

PPP

peshawar

Pakistan People's Party (PPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

bahramand tangi

senator bahramand tangi

Election Feb 1 2024