Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے قواعد وضوابط جاری کردیے

پی ٹی آئی ممبران پارٹی ممبر شپ کارڈ رابطہ ایپ کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں
شائع 01 فروری 2024 09:44pm
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے قواعد وضوابط جاری کردیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری قواعد و ضوابط کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی کی ناقابل واپسی فیس 50 ہزار مقرر کی گئی، تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے پینل فیس ایک لاکھ روپے مقرر کردی گئی۔

امیدواروں کو نامزدگی فیس بینک ڈرافٹ کے ذریعے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، نامزدگی فارم کے ساتھ تجویز اور تائید کنندگان کا پارٹی ممبر شپ کارڈ لگانا لازمی ہوگا۔

پی ٹی آئی ممبران پارٹی ممبر شپ کارڈ رابطہ ایپ کے ذریعے حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل آج ہی پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کا اعلان کیا تھا، پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات 5 فروری کو ہوں گے۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں

تحریک انصاف کا ایک ہفتے میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ سے کن کن پی ٹی آئی امیدواروں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملی

باجوڑ میں انتخابی امیدوار، چمن میں اے این پی رہنما قتل، بلوچستان میں پی پی دفاتر پر حملے

pti

ECP

اسلام آباد

intra party elections

pti intra party election

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Feb 1 2024

PTI Intra Party Election Schedule