Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری جاری، مری میں سیاحوں کا داخلہ بند، گاڑیاں پھنس گئیں

وادی نیلم کا زمینی رابطہ منقطع
اپ ڈیٹ 01 فروری 2024 10:05am
تصاویر: ایکس/فرحان ورک
تصاویر: ایکس/فرحان ورک

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، شدید برفباری کے باعث مری میں سیاحوں کا داخلہ بند ہوگیا ہے۔

ملک بھر کے بالائی علاقوں میں ہونے والی برفباری سے سڑکیں، درخت، گاڑیاں ہر چیز برف سے ڈھک گئی ہے۔

گلگت بلتستان، ناران کاغان، گلیات، مری اور سوات میں کئی فٹ برف ریکارڈ کی گئی ہے۔

شدید برفباری کے باعث ایکسپریس وے پر ٹریفک جام ہو کر رہ گیا ہے۔

مری میں سیاحوں کا داخلہ بند

مری ایکسپریس وے سمیت کئی شاہراہوں پر پھسلن کے باعث کئی گاڑیاں پھنس گئی ہیں، جبکہ مری کی سیر کو جانے والے کئی سیاح گاڑیوں میں محصور ہوگئے ہیحں۔

مری میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

مری میں برفباری اور سڑکوں پر پھسلن کی وجہ سے انتظامیہ نے 17 میل سے مری میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا۔

ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ مری میں پہلے سے ہی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے، رش کم ہونے پر سیاحوں کو داخلے کی اجازت ہوگی، مری کے رہائشی اپنا شناختی کارڈ دکھا کر جا سکیں گے۔

وادی نیلم کا زمینی رابطہ منقطع

دوسری جانب شدید برفباری کے باعث وادی نیلم کا زمینی رابطہ دیگرعلاقوں سے منقطع ہوگیا، جبکہ وادی لیپہ میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام بری طرح متاثر ہے۔

ریشیاں لیپہ روڈ پر برفانی تودہ گرگیا، برفباری کے باعث سڑک کی بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں دھند نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کردیا گیا ہے۔

مانسہرہ کے سیاحتی مقامات کاغان ناران میں موسم سرما کی برف باری شروع ہوچکی ہے۔

برف باری دیکھنے کے لیے آنے والے سیاح اور لوکل عوام کی حفاظت اور مدد و رہنمای کے لیے ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر سیاحتی مقامات پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

دیربالا میں جاری برفباری نے وادی کے حسن کو چار چاند لگا دیے ہیں، سیاح دلکش مناظر کو دیکھنے کے لیے پہنچ گئے۔

پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش کاکول میں 25 ملی میٹر، بالاکوٹ میں 21، دیر میں 16 اور مالم جبہ میں 14 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں چار انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، سب سے کم درجہ حرارت منفی 5 مالم جبہ اور پارا چنار میں منفی ایک ریکارڈ کیا گیا، پشاور میں کم سے کم 7 اور زیادہ سے زیادہ 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

دیر اور چترال میں 2، سیدو شریف میں 2 اور بنوں اور تخت بائی میں درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی ژالہ باری اور بارش ہوئی، لاہور میں دو روز سے بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، شہر میں وقفے وفقے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش سے دھند بھی چھٹ گئی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش اور بلوچستان میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، لورالائی میں تیز آندھی سے موسم مزید سرد ہوگیا۔

گلگت بلتستان

Rain

Murree

Swat

Heavy Snowfall

Punjab weather

KPK Weather

Balochistan Weather

Islamabad Weather

Naran Kaghan

Gilyat

Lahore Weather