Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موجودہ صورتحال میں بیلٹ پیپرز کی مزید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں، چیف الیکشن کمشنر

عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا معاملہ سنگین ہونے پر الیکشن کمیشن میں ہنگامی اجلاس
شائع 31 جنوری 2024 11:47pm

ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا معاملہ سنگین ہوگیا، الیکشن کمیشن نے صورت حال پر ہنگامی اجلاس طلب کیا، چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ الیکشن بروقت کرانے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ پرامن اور شفاف الیکشن کروائیں۔

عام انتخابات 2024 کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا معاملہ سنگین صورت حال اختیار کرگیا، الیکشن کمیشن کا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت رات گئے اس صورت حال پر غور کے لیے ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن نے اس مشکل صورت حال پر غور کیا۔

اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکرٹری اور ڈی جی لاء شریک ہوئے۔

اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن بروقت کرانے کے لیے تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ پرامن اور شفاف الیکشن کروائیں۔

سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کیا، موجودہ صورتحال میں بیلٹ پیپرز کی مذید پرنٹنگ کی گنجائش نہیں، ہم نے تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے، کمیشن نے چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو سخت ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات کے نتائج قانون کے مطابق رات ایک بجے تک دیں گے، آر ٹی ایس کی بجائے ای ایم ایس کا استعمال شفاف انتخابات کرانا ہے، الیکشن کمیشن آئین کے مطابق اپناکردار احسن طریقے سے ادا کررہا ہے۔

مزید پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف

چیف الیکشن کمشنر کے نام سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف

ECP

اسلام آباد

Sikandar Sultan Raja

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

ballot papers

Election Jan 31 2024