Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے ووٹرز اور عملے پر بڑی پابندی لگادی

الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد امیدواران بھی طلب
شائع 31 جنوری 2024 10:25pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چاروں صوبائی کمشنرز کو بھیجے گئے ہیں، مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو منعقد کیے جائیں گے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہو گئی جبکہ مرد اور خواتین ووٹرز کو موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے مراسلے میں لکھا کہ پریذائیڈنگ افسر کی اجازت کے بغیر خواتین کے پولنگ اسٹیشن میں کسی غیر متعلقہ شخص کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، سیکیورٹی اہلکار کو بھی پریزائیڈنگ افسر سے داخلے کی اجازت لینا ہوگی بصورت دیگر وہ داخل نہیں ہوسکے گا۔

خیبرپختونخوا: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جرمانے، امیدواران طلب

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ امیدواران کو بھی طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ضلع ہنگو میں چئیرمین نیبرہڈ کونسل گل باغ عارف خان پر 5 ہزار جبکہ چئیرمین ویلیج کونسل مردو خیل کو یکم فروری کو پیش ہونیکا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ضلع مردان حلقہ پی کے 58 پر مقابلہ لڑنے والے آزاد امیدوار ذوالفقار خان 25 ہزار روپے جرمانہ، کوہاٹ پی کے 90 سے جے یو آئی کے امیدوار حاجی محمد شعیب پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزیوں پر پی کے 90 کوہاٹ سے تحریک لبیک کے امیدوار مفتی سیف اللہ قریشی، پی کے 92 سے تحریک لبیک کے امیدوار مفتی زر ولی شاہ اور این اے 35 سے تحریک لبیک کے ا میدوار نجیب اللہ درانی کو 3, 3 ہزار جبکہ پی کے 91 کوہاٹ سے آزاد امیدوار داود آفریدی کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈی آئی خان پی کے 113 امیدوار عمران جاوید عرف سہیل راجپوت، اور احمد کریم کنڈی، اور مئیر سٹی کونسل عمر امین خان کو 30, 30 ہزار، بنوں پی کے 100 سے اے این پی کے امیدوار اصغر نواز، جماعت اسلامی کے اختر علی کو 10, 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

این اے 39 بنوں جے یو آئی کے امیدوار زاہد اکرم درانی کو 20 ہزار، پی ٹی آئی پی کے سید قیصر عباس شاہ کو 10 ہزار، جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم کو 5 ہزار روپے جبکہ پی کے 99 سے جے یو آئی کے امیدوار شیر اعظم وزیر کو 10 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

دوسری جانب لکی مروت تحصیل چئیرمین غزنی خیل محمد ذیشان خان کو 31 جنوری، این اے 35 کوہاٹ کے آزاد امیدوار شہریار آفریدی اور لعل سعید آفریدی، پی کے 92 اے این پی امیدوار مسعود خان خلیل کو آج 31 جنوری جبکہ پی کے 113 ڈی آئی خان سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سرہان احمد، جماعت اسلامی کے زاہد محب اللہ اور این اے 44 کے آزاد امیدوار تنویر جتوئی کو یکم فروری کو پیش ہونیکا نوٹس جاری کر دیا گیا۔

ECP

اسلام آباد

موبائل فونز

Election Commission of Pakistan (ECP)

Fines

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

candidates fines

registered voters

Election Jan 31 2024