Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کابینہ نے 3 ایم پی او کے نفاذ میں توسیع کی تجویز مسترد کردی

تھری ایم پی او کے نفاذ کی تجویز کو کابینہ نے اتفاق رائے سے مسترد کیا ہے، عامر میر کی تصدیق
شائع 31 جنوری 2024 08:59pm

پنجاب کابینہ نے صوبے میں 3 ایم پی او کے نفاذ میں 3 ماہ کی توسیع کی تجویز مسترد کر دی۔

اس حوالے سے ترجمان حکومت پنجاب عامر میر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھری ایم پی او کے نفاذ کی تجویز کو کابینہ نے اتفاق رائے سے مسترد کیا ہے۔

عامر میر نے بتایا کہ 8 فروری کو غیر جانبدارانہ اور آزادانہ الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا، 3 ایم پی او کا نفاذ سیاسی جماعتوں اور ان کے امیدواروں کی الیکشن مہم میں رخنہ ڈالنے کا سبب بن سکتا ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ الیکشن میں لیول پلئینگ فیلڈ کی فراہمی نگران حکومت کا فرض ہے، اسی لیے 3 ایم پی او کے نفاذ کی تجویز مسترد کر دی گئی۔

عامر میر کے مطابق تھری ایم پی او کے نفاذ کی تجویز کو کابینہ نے اتفاق رائے سے مسترد کیا ہے۔

مزید پڑھیں

تھری ایم پی کے تحت بغیر اجازت نظر بندی کااختیار بحال

ڈپٹی کمشنر تھری ایم پی او جاری نہیں کرسکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

lahore

amir mir

3 MPO

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Extension

Election Jan 31 2024

spokesperson punjab government