Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عام انتخابات کے لیے تعلیمی اداروں میں طویل تعطیلات کا اعلان

محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
اپ ڈیٹ 31 جنوری 2024 09:24pm

عام انتخابات کے لیے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جبکہ پنجاب کے محکمہ تعلیم نے لاہور کے اسکولوں کے نئے اوقات کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں اسکولوں کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق لاہور میں اسکولوں کے نئے اوقات یکم فروری سے 15 اپریل تک نافذ رہیں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لڑکوں کے اسکول صبح 8.30 سے دوپہر ڈھائی تک جبکہ لڑکیوں کے اسکول صبح سوا 8 سے دوپہر سوا 2 بجے تک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کو بوائز اسکول سوا 12 اور گرلز اسکول دوپہر 12 بجے بند ہوں گے۔

ڈبل شفٹ والے اسکول پہلی شفٹ میں صبح پونے 8 سے دوپہر سوا 12 بجے تک کھلیں گے جبکہ سیکنڈ شفٹ کےاسکول دوپہرساڑھے 12 سےشام 5 بجے تک کھلیں گے۔ جمعےکو سیکنڈ شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگی۔

پنجاب میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ عام انتخابات کے لیے پنجاب میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز 6 سے 9 فروری تک بند رہیں گے، انتخابات کے لیے تعطیلات کا اطلاق تمام سرکاری اور پرائیوٹ تعلیمی اداروں پر ہو گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب کابینہ نے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کی مںظوری دے دی ہے، اسکولز کھولنے کے لیے ساڑھے 9 بجے کے اوقات کا اطلاق 3 فروری تک ہو گا، اس کے بعد اسکولز اپنے ریگولر اوقات کے مطابق کھلیں گے۔

lahore

schools closed

mohsin naqvi

CARETAKER CM PUNJAB

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

School timings

Election Jan 31 2024