Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک انصاف کا ایک ہفتے میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ

رؤف حسن متفقہ طور پر پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر مقرر
شائع 31 جنوری 2024 05:36pm
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔ اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک ہفتے میں دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

تحریک انصاف کی جنرل باڈی کا اجلاس ہوا، جس میں انٹرا پارٹی الیکشن کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ قرارداد پاس ہونے کے بعد 7 دن کے اندر اندر انتخابات کروائے جائیں گے، پی ٹی آئی انتڑا پارٹی انتخابات جیسے الیکشن کمیشن بتائے گا اسی طرح کروائے جائیں گے۔

انتخابات فیڈرل الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد ، کراچی، لاہور سمیت ڈیجیٹلی بھی کروائے جا سکتے ہیں۔

اجلاس میں رؤف حسن کو متفقہ طور پر تحریک انصاف کا چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا، انٹرا پارٹی انتخابات کے فیصلے تک عمر ایوب پارٹی کے چیف آرگنائزر ہوں گے، 31 جنوری 2024 تک پاکستان تحریک انصاف کی رابطہ ایپ پر رجسٹرڈ ممبران ہی الیکشن لڑنے اور ووٹ ڈالنے کے اہل ہوں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے لئے نامزد کردہ امیدوار آزاد نہیں سمجھے جائیں گے بلکہ الیکشن کے بعد بھی پی ٹی آئی کا ہی حصہ ہوں گے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ عمران خان پی ٹی آئی کے بانی ہیں اور ہمیشہ ہمارے لیڈر رہیں گے۔

مزید پڑھیں

بلا بحال، اب پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے سے کوئی نہیں روک سکتا، بیرسٹر علی ظفر

پی ٹی آئی انتخابی نشان اور پارٹی الیکشن کیس: ’الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے‘

پشاور ہائیکورٹ میں بلے پر 6 گھنٹے طویل سماعت، بدھ کا دن فیصلہ کن

pti

اسلام آباد

Pakistan Tehreek Insaf

intra party elections

pti intra party election

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 31 2024