Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اے این پی رہنما کا انتقال، پی کے 91 میں انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری

گزشتہ روز عصمت اللہ خٹک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے
شائع 31 جنوری 2024 03:17pm

خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 91 میں اے این پی کے امیدوار عصمت اللہ خٹک کے انتقال کے باعث الیکشن ملتوی ہوگیا۔

ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن منسوخ ہونے کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

الیکشن ایکٹ کی شق 73 کے مطابق انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار کے انتقال سے الیکشن ملتوی ہوجاتے ہیں۔

امیدوار کے انتقال کے باعث ریٹرننگ آفیسر نیا الیکشن شیڈول جاری کرتا ہے۔

پی کے 91 کوہاٹ سے عصمت اللہ خٹک سمیت 13 امیدوار حصہ لے رہے تھے اور سابق سینیٹر عباس آفریدی بھی پی کے 91 سے امیدوار ہیں۔

ضلعی صدر اے این پی نے بتایا کہ عصمت اللہ خٹک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے، وہ پی کے 91 کوہاٹ سے اے این پی کے امید وار تھے۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

pk 91 kohat

Asmatullah Khan

Election Jan 31 2024

ANP Leader Dead