Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سانحہ 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو بھی جیل ٹرائل کے نوٹس جاری
شائع 31 جنوری 2024 03:09pm

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 9 مئی کے 12 مقدمات کے جیل ٹرائل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

جیل ٹرائل کے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف بھی 9 مئی کیسز کی سماعت جیل میں ہوگی۔

تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو بھی جیل ٹرائل کے نوٹس جاری کردیے گئے، 9 مئی مقدمات کے تمام ملزمان کو 6 فروری سے اڈیالہ جیل آنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے۔

قبل ازیں 25 جنوری کو سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کے لیے 6 فروری کی تاریخ مقرر کردی گئی تھی۔

9 مئی سے متعلق سابق وزیراعظم کے خلاف 12 اور سابق وزیر خارجہ کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں اور دونوں نے ان مقدمات کے سلسلے میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

imran khan

jail trial

9 May Cases