Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: این اے 117 پر عبدالعلیم خان کی حمایت کا سلسلہ جاری

تاجروں، سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے حکامیت کا اعلان کردیا
شائع 31 جنوری 2024 02:53pm

جمیعت اہلحدیث کی مرکزی قیادت نے عام انتخابات میں عبدالعلیم خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

سرپرست اعلیٰ جمیعت اہلحدیث نے شوریٰ کے اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ این اے117 عبدالعلیم خان، پی پی 145 اور 146 سے سمیع اللہ خان اور غزالی بٹ کی حمایت کریں گے۔

حافظ عبید اللہ ارشد، فضل الرحمان مدنی اور مولانا ارشد نے مرکز اہلحدیث کے فیصلے کی منظوری دی۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ عبدالعلیم خان اور اُن کا پینل این اے 117 کے لئے بہترین انتخاب ہوں گے۔

سابق وزیر چوہدری اختر رسول اور سابق ایم پی اے قیصر امین بٹ نے عبدالعلیم خان سے ملاقات کی ہے۔

این اے 117 سے سیاسی شخصیات کا عبدالعلیم خان اور اُن کے پینل کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے۔

پائنیر بزنس گروپ کے تاجر رہنما عثمان ملک کی سربراہی میں وفد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی۔

عبدالعلیم خان نے این اے 117 سے حمایت کرنے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ وعدے پورے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ شاہدرہ کی ہر یونین کونسل کی اپ گریڈیشن کے لئے جامع منصوبہ بندی ہوگی، این اے 117 شہر کا داخلی راستہ ہے، اسے خوبصورت ترین ”باب لاہور“ بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی پی 145 میں سمیع اللہ خان اور پی پی 146 میں غزالی سلیم بٹ کامیاب ہوں گے، شہریوں کے جوش و خروش اور پذیرائی پر شکر گزار ہوں ، توقعات سے بڑھ کر کام ہوگا۔

Abdul Aleem Khan

Istehkam i Pakistan Party (IPP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

NA 117

Jamiat Ahle Hadith

Election Jan 31 2024