Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنا ہے، شہباز شریف

2018 میں آر ٹی ایس بٹھانے کے باوجود ہم جیت چکے تھے، شہباز شریف
شائع 31 جنوری 2024 02:34pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنا ہے۔

لاہور میں ڈیجیٹل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم سب کو معاشی اور سیاسی مشکلات کا سامنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ انتخابی عمل اپنے حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے، 8 فروری کوعوام اپنی تقدیر کا فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی رفاعی مملکت کے طور پر پاکستان وجود میں آیا تھا، وہ اہداف وہ خواب ابھی تک شرمندہ تعبیر نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کو رونے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ہمیں ماضی سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھنا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے معاشی حالات چین سے بہتر ہوا کرتے تھے، کیا وجہ ہے جو آج ہم دنیا سے معاشی دور میں پیچھے رہ گئے، دوسرے ممالک میں بھی بعض قومیں ہم سے بہت آگے نکل چکی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2018 میں آر ٹی ایس بٹھانے کے باوجود ہم جیت چکے تھے۔

Shehbaz Sharif

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 31 2024