Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر عام انتخابات سے دستبردار

معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے
شائع 31 جنوری 2024 11:19am

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حماد اظہر اپیل کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

توشہ خانہ ریفرنس: عمران، بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید، 10 سال کیلئے نااہل

پہلی بار ووٹ کاسٹ کرنے والے نوجوان سیاسی جماعتوں کے امیدواروں سے کس حد تک مطمئن؟

جسٹس منصور نے سوال کیا کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں 62 ون ایف کا حوالہ کیوں دیا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ واضح ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق ازخود نہیں ہوتا۔

Hammad Azhar

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Election Jan 31 2024