Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ نیب کیسز میں جیل ٹرائل کیخلاف درخواستیں مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے محفوظ کیا گیا مختصر فیصلہ سنادیا
شائع 30 جنوری 2024 09:03pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی جیل ٹرائل کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل 2 رکنی ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے مختصر زبانی فیصلہ سنایا کہ جیل ٹرائل کے خلاف سابق چیئرمین چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں، درخواستیں مسترد کرنے کی تفصیلی وجوہات تفصیلی فیصلے میں جاری کی جائیں گی۔

عمران خان نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیسز میں جیل ٹرائل کوچیلنج کیا تھا۔

عدالت نے پٹیشنر کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جو آج سنایا گیا۔

imran khan

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

Toshakhana

tosha khana case

Tosha Khana Criminal Proceedings Case

Toshakhana Criminal Case

jail trial

Toshakhana Cars reference