Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

جناح ہاؤس حملہ کیس: 7 اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم

پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال،حماداظہر،مرادسعید،اعظم سواتی،حافظ فرحت اور علی امین گنڈا پور کے نام شامل
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2024 07:19pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 7 اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور میں انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید 9 مئی کے واقعات میں ملوث اشتہاری ملزمان کی عدم گرفتاری پر فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے 7 اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے میں ملزم میاں اسلم اقبال، حماد اظہر، مراد سعید، اعظم سواتی، حافظ فرحت اور علی امین گنڈا پور کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے جائیداد کی ضبطی کا حکم نامہ پولیس کی درخواست پر جاری کیا ہے۔

درخواست میں پولیس نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان نے تفتیش میں شامل ہونے کی بجائے خود کو روپوش کر رکھا ہے، تمام ملزمان اشتہاری قرار دئیے جا چکے ہیں، ملزمان کی جائیدادوں کو قرق کیا جائے۔

ATC

pti leaders

atc lahore

jinah house

jinah house attack

MAY 9 RIOTS

9 May Cases