Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ کی عدالتی تاریخ اہم اقدام، قیدیوں کے لیے ویڈیو لنک کا نظام متعارف

عدالتی فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول کے حصول کے لیے ون ونڈو نظام بھی متعارف
شائع 30 جنوری 2024 12:21pm

قیدیوں کی عدالت میں پیشی کا مسئلہ حل ہوگیا، صوبہ سندھ کی عدالتی تاریخ اہم اقدام مکمل کرلیا گیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے عدالتی نظام میں اصلاحات کرتے ہوئے جیلوں سے قیدیوں کے لیے ویڈیو لنک کا نظام متعارف کروادیا۔

چیف جسٹس عقیل عباسی نے جیل میں ویڈیو لنک سسٹم کا افتتاح کیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق جیلوں سے اب قیدیوں کی ویڈیو لنک کے ذریعہ عدالت میں پیشی ہوگی، ویڈیو لنک کے ذریعے قیدیوں کی عدالت میں پیشی سے مقدمات جلد نمٹائے جا سکیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ قیدیوں کی ویڈیو لنک پیشی سے ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات کی بچت ہوگی، قیدیوں کو عدالت میں پیش کرنے سے پیدا سیکورٹی مسائل بھی حل ہو جائیں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات میں پیشی کا نظام صوبے بھر میں لایا جائے گا۔

اس کے علاوہ عدالتی فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول کے حصول کے لیے ون ونڈو نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ ون ونڈو کی سہولیات سے وکلاء اور سائلین کو فائدہ ہوگا تاکہ وکلاء اور سائلین کو تصدیق کے عمل میں حائل روکاوٹیں دور کی جاسکیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے ان اقدامات کا مقصد سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی ہے۔

Sindh High Court