Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 9: تمام ٹیموں نے اپنے سپلیمنٹری کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کا آغاز 17 فروری سے لاہور میں ہونے جا رہا ہے
شائع 29 جنوری 2024 10:58pm

پاکستان سپرلیگ کی تمام فرنچائزز نے سیزن 9 کے لیے اپنے سپلیمنٹری اور متبادل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے لیے سپلیمنٹری اور متبادل کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا، فرنچائزر نے پی ایس ایل 9 کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب آن لائن سیشن میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی نے وقار سلام خیل کو لونگی نگیڈی کے لیے سلور کیٹیگری ،فاسٹ بولر خرم شہزاد جزوی طور پر دستیاب ہونے کے باعث فاسٹ بولر ارشد اقبال کو سلور کیٹیگری میں منتخب کرلیا۔

پشاور زلمی نے انگلینڈ کے گس اٹکنسن کو نور احمد کی جگہ پر سلیکٹ کیا جبکہ افغانستان کے نوین الحق جزوی طور پر دستیاب ہوں گے، ٹیم نے انتخاب کے لیے حق محفوظ کرلیا۔

لاہور قلندرز کے لیے راشد خان دستیاب نہیں ہوں گے، ٹیم نے انہیں منتخب کرنے کا حق محفوظ کرلیا جبکہ ڈین لارنس جزوی طور پر فرنچائز کو دستیاب ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹام کرن بھی جزوی طور پر دستیاب ہو ں گے جس پر ٹیم نے ان کے انتخاب کا حق محفوظ کر لیا جبکہ تیز گیند باز لیوک ووڈ کو پشاور زلمی اوبید میک کوئے کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے منتخب کرلیا۔

کراچی کنگز نے کیرون پولارڈ کے جزوی متبادل کے طور پر زاہد محمود کو رکھ لیا ہے ، نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد کراچی کنگز کو دستیاب ہوں گے۔

کراچی کنگز نے انگلش مڈل آرڈر بلے باز لیوس ڈی پلوئے اور سری لنکن بلے باز بھانوکا راجہ پاکسے کا انتخاب کیا۔

وانندو ہسارنگا سری لنکا کی سیریز کے باعث جزوی طور پر دستیاب ہوں گے، جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے بسم اللہ خان کو وانندو ہسرنگا کی جگہ لے لیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انگلش بلے باز لوری ایونز کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے ۔

تیسرے سپلیمنٹری راونڈ میں ملتان سلطانز نے ویسٹ انڈیز کے جانسن چارلس کا انتخاب کر لیاہے جبکہ انیس سالہ محمد شہزاد ملتان سلطانز میں شامل ہوں گے۔

لاہور قلندرز نے طیب عباس اور کراچی کنگز نے 21 سالہ محمد روحید کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا لیا جبکہ پشاور زلمی نے لفٹ آرم اسپنر سفیان مقیم کو ڈرافٹ کیا۔

PSL

PCB

lahore

Pakistan Super League

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

psl 9