Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے شاہ خاور کل انڈونیشیا روانہ ہوں گے

سی او او پاکستان کرکٹ بورڈ سلمان نصیر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے
شائع 29 جنوری 2024 10:50pm

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قائم مقام چئیرمین شاہ خاور کل انڈونیشیا روانہ ہوں گے۔

ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ اجلاس انڈونیشیا میں ہوگا، جس میں تمام فل اور ایسوسی ایٹس ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔

پاکستان کی نمائندگی پی سی بی کے قائم مقام چئیرمین شاہ خاور کریں گے، سی او او پاکستان کرکٹ بورڈ سلمان نصیر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

اجلاس میں آئندہ ایشیا کپ کی میزبانی، کرکٹ ڈیویلپمینٹ سمیت دیگر اہم امور سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے۔

PCB

lahore

Indonesia

asian cricket council

ACC

shah khawar

New Chairman PCB

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)