Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گورننگ بورڈ کا اجلاس 6 فروری کو طلب، محسن نقوی کے چیئرمین پی سی پی بننے کا امکان

اجلاس میں 11 رکنی گورننگ بورڈ کے ممبران شرکت کریں گے
شائع 29 جنوری 2024 10:43pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے الیکشن کمشنر شاہ خاور نے نئے چئیرمین کے انتخاب کے لیے گورننگ بورڈ کا اجلاس 6 فروری کو لاہور میں طلب کرلیا جبکہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے نامزد ممبر گورننگ بورڈ محسن نقوی کے بلامقابلہ منتخب ہونے کا قوی امکان ہے۔

پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے قائم مقام چیئرمین شاہ خاور نے 6 فروری کی دوپہر 2 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں گورننگ بورڈ کا اجلاس طلب کیا ہے۔

اجلاس میں 11 رکنی گورننگ بورڈ کے ممبران شرکت کریں گے جن میں نگراں وزیراعظم کی جانب سے نامزد 2 ممبران محسن نقوی اور مصطفٰی رمدے جبکہ 4 ریجنل ایسوسی ایشنز کے صدور اور 4 محکموں کے نمائندوں کے علاوہ نان ووٹنگ ممبر سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ بھی موجود ہوں گے۔

اجلاس میں 10 ممبران گورننگ بورڈ نئے چئیرمین پی سی بی کا انتخاب کریں گے۔

اجلاس میں محسن رضا نقوی بلامقابلہ چئرمین بن جائیں گے اور وہ نگراں وزیراعلی پنجاب اور پی سی بی کے چیئرمین کی ذمہ داری انجام دیں گے۔

مزید پڑھیں

قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کی مدت بڑھا دی گئی

محسن نقوی کی پی سی بی کے ممبر گورننگ بورڈ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ میں مختلف منصوبوں پر کام روک دیا گیا

PCB

lahore

mohsin naqvi

shah khawar

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

CARETAKER CM PUNJAB

pcb governing board