Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: ن لیگ کے جلسے سے اسلحہ بردار مشتبہ شخص پکڑا گیا

ڈیوٹی افسرنے مشتبہ شخص کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔
شائع 29 جنوری 2024 04:13pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

مسلم لیگ ن کے لاہور کے حلقہ این اے 130 انار کلی میں جلسے کے دوران اسلحہ بردار مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیاگیا۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص اسلحہ سمیت پنڈال میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

موقع پر ڈیوٹی افسرنے مشتبہ شخص کو اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا۔

ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ گرفتار شخص کو تھانہ انار کلی بھجوا دیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق مشتبہ شخص سے 9 ایم ایم پسٹل برآمد ہوا۔

PMLN

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024