Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’چیف جسٹس نوٹس لیں ، نقصان ہوا تو ذمہ دار سپریم کورٹ بھی ہوگی‘ ، شعیب شاہین

گزشتہ دوسال سےپی ٹی آئی کےخلاف بدترین فسطائیت کادورچل رہا ہے، پریس کانفرنس
شائع 29 جنوری 2024 02:36pm

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان ہماری شکایات کا نوٹس لیں، نقصان ہوا تو ذمہ دار سپریم کورٹ بھی ہوگی۔۔

پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرنے والے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دوسال سےپی ٹی آئی کےخلاف بدترین فسطائیت کادورچل رہا ہے، میرا حلقہ این اے 47 مقتدر حلقوں کے درمیان آتا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کے دوران رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔ پہلے ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا۔ سپریم کورٹ نے لیول پلینگ فیلڈ کا حکم دیا لیکن الیکشن کمیشن نے ہمارے تحفظات پر کان نہیں دھرے۔

پی ٹی آئی رہنما نے سوال اٹھایاکہ ، ’کیا نفرت کا ماحول پیدا کرکے پی ٹی آئی کی جگہ عوام کے دل سے چھین لیں گے۔‘

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ پولیس اہل کار پبلک سرونٹ یعنی ہمارے عوامی ملازم ہیں، پولیس والے بونے سیاست دانوں کے ہاتھوں کٹھ پتلی نہ بنیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس آف پاکستان ہماری شکایات کا نوٹس لیں، تاریخ کی بدترین دھاندلی پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

شعیب شاہین نے اپنے تحفظات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ، ’اس کے نتیجے میں جو نقصان ہوگا اس کی ذمہ دار سپریم کورٹ بھی ہوگی‘۔

pti

Supreme Court

Shoaib Shaheen

Chief Justice Qazi Faez Isa

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024