Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی وزیرستان: انتخابات کے بعد تک کیلئے دفعہ 144 نافذ

دفعہ 144 گیارہ فروری تک نافذالعمل رہے گی، اعلامیہ
شائع 28 جنوری 2024 01:37pm

جنوبی وزیرستان لوئر میں انتخابات کے بعد تک کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانبس ے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کے تحت وزیرستان لوئر میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے دوران قانون کے مطابق سیاسی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے انعقاد، امن وامان اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 گیارہ فروری تک نافذالعمل رہے گی، جس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

South Waziristan

section 144 imposed

Election 2024

Election Jan 28 2024