Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جج محمد بشیر کی چھٹی منظور نہ ہوسکی، درخواست واپس لے لی

انہوں نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک طبیعت ناسازی کے باعث رخصت کی درخواست دی تھی۔
شائع 27 جنوری 2024 10:35am
Accountability Court Judge Muhammad Bashir withdrew the request for leave - Aaj News

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے رخصت پر جانے کی اپنی درخواست منظور نہ کیے جانے پر واپس لے لی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے جج محمد بشیر کی رخصت پر جانے کی درخواست منظور نہیں کی، جس پر انہوں نے اپنی چھٹی کی درخواست واپس لے لی۔

14 مارچ 2024ء کو ریٹائر ہونے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 20 جنوری کو اپنی ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹیوں کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ اور وزارت قانون انصاف کو خط لکھا تھا۔

انہوں نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک طبیعت ناسازی کے باعث رخصت کی درخواست دی تھی۔

جج محمد بشیر نے خط میں کہا تھا کہ طبیعت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتا۔

خیال رہے کہ جج محمد بشیر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف دو ریفرنسز پر سماعت کر رہے ہیں۔

چند دن قبل جج محمد بشیر کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں جیل اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں معلوم ہوا کہ بلڈ پریشر شوٹ کرنے کی وجہ سے ان کی طبعیت ناساز ہوئی۔

جج محمد بشیر مدت ملازمت مکمل ہونے پر 14 مارچ 2024ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔

imran khan

bushra bibi

Justice Muhammad Bashir

Adiyala Jail