Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سنی تحریک نے حیدرآباد میں ایم کیوایم کی حمایت کا اعلان کردیا

ایم کیوایم کے وفد کی مصطفیٰ کمال کی قیادت میں سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری سے ملاقات
شائع 26 جنوری 2024 09:21pm

سنی تحریک نے حیدرآباد میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ایم کیوایم کے وفد نے مصطفیٰ کمال کی قیادت میں سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، وفد میں انیس قائم خانی، فرقان اطیب، فیاض قائم خانی اور دیگر شریک تھے جبکہ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور عام انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

ثروت اعجاز قادری

مصطفی کمال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ کراچی کا امن اور روشنیاں واپس آئیں، اب ہم کو آگے بڑھنا ہے، یہ محبت بڑھ کر اب حیدرآباد تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدر آباد میں این اے 219 اور 220 پر ایم کیوایم کی حمایت کریں گے، باقی سیٹوں پر ہماری بات چیت جاری ہے۔

مصطفیٰ کمال

ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس شہر میں نیا کلچرفروغ پارہا ہے، سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو دشمنی میں تبدیل نہ کریں، ساری جماعتیں ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تعلقات الیکشن سے پہلے بھی تھے، بعد میں رہیں گے، سوچ میں سب آزاد ہیں، پاکستان کی عوام بہت با شعور ہیں، سندھ میں 15 سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکمرانی رہی ہے، کشمور سے لے کر کراچی تک کے حالات سب کے سامنے ہیں۔

karachi

MQM

mustafa kamal

MQM Pakistan

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Sunni Tehreek

sarwat ejaz qadri