Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد پولیس نے عام انتخابات کیلئے 30 کروڑ روپے مانگ لیے

سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے کھانے، فیول اور رینٹل گاڑیوں کی مد میں فنڈ خرچ ہوگا
شائع 26 جنوری 2024 07:20pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد پولیس نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے 30 کروڑ روپے مانگ لیے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کے کھانے، فیول اور رینٹل گاڑیوں کی مد میں فنڈ خرچ ہوگا، 28 مارچ کے سیاسی پرتشدد مظاہرے اور احتجاج کے دوران 17 گاڑیوں کو جلایا گیا اور توڑ پھوڑ کی گئی۔

عام انتخابات میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کو نارمل حالات میں 75 چھوٹی بڑی گاڑیوں کی ضرورت ہے، الیکشن میں یہ ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے۔

انتخابات کی مانیٹرنگ کی کے لیے سیف سٹی میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جس کو سینئر افسر دیکھے گا۔

اسلام آباد

islamabad police

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024